218

تحصیل میاں چنوں محسن وال بیس روز میں اکیس ڈکیتیاں ہوئیں کسی بھی واردات کا نہ تومقدمہ درج کیا گیا اور نہ ہی ملزمان گرفتار کئے گئے:::: رپوٹ اشفاق نیاز

محسن وال
بیس روز میں اکیس ڈکیتیاں ہوئیں کسی بھی واردات کا نہ تومقدمہ درج کیا گیا اور نہ ہی ملزمان گرفتار کئے گئے

چک نمبر128پندرہ ایل کے رہائشی افراد کی ڈی پی او خانیوال کی کھلی کچہری میں دھائی میری تین موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں لیکن آر پی او کے حکم پر صرف ایک واردات کا مقدمہ درج کیا گیا چک نمبر19ایٹ بی آر کے رہائشی ماسٹر بشیر کا احمد کا ڈی پی او کو بیان ڈی پی او خانیوال پولیس کے اعلی افسران کو کھلی کچہری کا شوکرنے کے لئے کاغذی کاروائی کے بعد خانیوال روانہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی اوخانیوال نے نماز جمعہ کے بعد ڈی ایس پی آفس میاں چنوں کے سامنے کھلی کچہری لگائی کھلی کچہری میں چک نمبر128پندرہ ایل کے رہائشی مقصوداحمد ،میاں حشمت اقبال پیش ہووئے جنہوں نے ڈی پی او کو بتایا کہ 128والے موڑ پر بیس روز میں ڈکیتی کی اکیس وارداتیں ہوئیں لیکن کسی ایک بھی واردات کے ملزمان نہ پکڑے گئے اور نہ ہی مقدمات کا اندراج ہوا چک نمبر19ایٹ بی آر کے رہائشی ماسٹر بشیر احمد نے بتایا کہ مسلح ڈاکوؤں نے اس کی تین موٹر سائیکلیں چھین لیں لیکن صرف ایک واردات کا مقدمہ آرپی اوملتان کے حکم پر درج ہوسکا میاں چنوں سرکل کی پولیس ڈاکوؤں کی سرپرست بن چکی ہے اور ڈی ایس پی میاں چنوں گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں اور چوروں کو مبینہ مک مکاء اور سیاسی اثرورسوخ پر چھوڑ دیتا ہے ،صفدر شاہ نامی شخص نے بتایا کہ اکیڈمی کے سامنے میرے بیٹے کی موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزمان سی سی ٹی وی فوٹیج سے ٹریس ہوگئے جن کو میں نے گرفتار کروایا لیکن بعد میں ڈی ایس پی میاں چنوں نے مک مکا ء کے بعد ملزمان کو چھوڑ دیا ہمارے علاقہ میں ہونے والی وارداتوں کے گینگز کا سرپرست طارق گجر نامی شخص ہے جو گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں اور چوروں کو تھانہ سے مک مکاء کے بعد رہا کروالیتا ہے 
محسن وال (نامہ نگار ) مقدمہ قتل کا ملزم عدالتی مفرور ہونے پر عدالت نے ضامن کو چھ ماہ کے لئے جیل بھیج دیا ضامن اسٹام فروش امجد خاں موقعہ پر گرفتار تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج میاں چنوں محمد مسرور انور نے تھانہ صدر کے مقدمہ نمبر181/12بجر م302کے قلندرہ زیردفعہ514میں ضامن امجد خاں اسٹام فروش کو چھ ماہ کے لئے جیل بھیج دیا ضامن کی رہائی پچاس ہزار روپے جرمانہ کی ادائیگی سے ممکن ہوسکے گی  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں