236

میاں چنوں عدالتی احکامات کے باوجود نجی موبائل کمپنی نے شکایت دور نہیں کی::: رپوٹ میاں عارف

با اثر کمپنی نے دو ماہ گزرنے کے باوجود کنزیومر کورٹ کے فیصلے کے مطابق موبائل درست نہیں کیا۔ شہری کی جانب سے کاروائی کا مطالبہ

تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے رہائشی ارشد اقبال کے مطابق اس نے نجی موبائل کمپنی oppo سے موبائل A37 خریدا جس میں فنی خرابی ہونے پر وارنٹی کارڈ کے ہمراہ فرنچائز سے رابطہ کیا مگر شنوائی نہ ہونے پر کنزیومر کورٹ ملتان میں درخواست دائر کی۔ جس پر مورخہ 29/01/19 کو معزز جج میاں عبدالغفار نے دلائل سننے کے بعد سائل کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کمپنی کو حکم دیا کہ 30 روز کے اندر موبائل کی فنی خرابی دور کی جائے یا نیا موبائل دیاجائے اور 5000روپیہ جرمانہ بھی اڈا کیا جاےلیکن تقریبا دو ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال کمپنی نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا.کمپنی نےنہ تو جرمانہ ادا کیا ہے اورٹھیک کرنے کے لئے جو فون دیا تھا وہ بھی واپس نہیں کر رہی۔ شہری نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کروایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں