273

میاں چنوں کے نواحی علاقہ 125/15Lمیں بھی بوائز اورگرلز سکول کے درمیان کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر::::رپوٹ محمد قمر اقبال قادری تلمبہ

میاں چنوں کے نواحی علاقوں تلمبہ اورچکنمبر125/15Lجھنڈے والی کے مختلف گلی محلوں میں کوڑاکرکٹ اورگندگی کے ڈھیر،سیوریج کانظام خراب،
شدید بدبو اور تعفن سے بیماریاں جنم لینے لگی،علاقہ مکین انتہائ پریشان،
تفصیلات کے مطابق تلمبہ کے محلہ ککڑاں،محلہ کواٹراز،کچامحلہ اور دربار رحمت علی شاہ کے قرب وجوار کی گلیوں میں صفائ کے ناقص انتظامات اور سیوریج کانظام بھی کافی خراب ہے،بعض جگہوں پرکوڑاکرکٹ اورگندگی کے ڈھیرلگنے سے شدید بدبو اور تعفن پھیلنے سے شہری پریشان ہیں شہریوں نے متعلقہ اداروں کے افسران سے اپیل کی ہے کہ تلمبہ کی گلی محلوں کی صفائ کی طرف بھی خاص توجہ دی جائے،دوسری جانب
میاں چنوں کے نواحی علاقہ 125/15Lمیں بھی بوائز اورگرلز سکول کے درمیان کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر
لگے ہوئے ہیں جس سے علاقہ میکنوں کے ساتھ ساتھ سکول کے بچوں کوشدید مشکلات کاسامناہے،کوڑا کرکٹ اور گندگی کے لگے ڈھیرکی بدبو اور تعفن سے علاقہ مکینوں باالخصوص سکول کے بچوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں،کچھ دن قبل چندمقامی نوجوانوں نے مل کر اپنی مدد آپ کے تحت صفائ کی تھی لیکن پھر سے گندگی کے ڈھیرلگ گئے ہیں،علاقہ مکینوں نےمتعلقہ اداروں کے افسران سے اپیل کی ہے کہ گندگی کے ڈھیر اٹھوائیں جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں