249

محسن وال :: میاں چنوں :: سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میاں چنوں میں ایس بی کولا کے نام سے غیر معیاری مشروب کی فیکٹری قائم محکمہ فوڈ اتھارٹی کا عملہ شکائت کے باوجود کاروائی سے گریزاں:::: رپوٹ محمد اشفاق

تفصیل کے مطابق پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹ موسی ورک میں ایس بی کولا کے نام سے غیر معیاری مشروب کی فیکٹری قائم انار لیمن کولا مالٹا اور منرل واٹر کے نام پر غیر معیاری مشروبات تیار کرکے فروخت کئے جانے لگے جس کی وجہ سے شہری پیٹ اور جگر کے امراض میں مبتلاہونے لگے محکمہ فوڈ اتھارٹی کا عملہ اطلاع کے باوجود غیر معیاری مشروبات بنانے والی فیکٹری کے مالکان کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں شہریوں نے کمشنر ملتان ڈویثرن ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے 

محسن وال (نامہ نگار ) نواحی گاؤں سے نامعلوم ڈاکو دیہاتی کے ڈیرہ سے قیمتی جانور چھین کر لے گئے تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 134سولہ ایل کے رہائشی غلام مصطفے گجر کے ڈیرہ سے پانچ نامعلوم ڈاکو مالک کو باندھ کر اس کے دو قیمتی جانور کھول کر لے گئے مزاحمت پر مالک کو شدید تشد دکا نشانہ بھی بنایا  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں