398

عبدالحکیم ::::گندے پانی میں ڈوب کر مرنے والا4 سالہ فرحان علی مقامی سیاستدان اور صحافی :::::: تحریر اصف علی خان

عبدالحکیم ضلع خانیوال
(گمشدہ ) چیرمین وائس چیرمین وجملہ کونسلر
سٹی پریس کلب
جمہوری پریس کلب
رجسٹرڈ پریس کلب
4 سالہ معصوم فرحان علی کی گندے پانی میں ڈوب کر ہلاکت
مسلم لیگ ن کی قیادت طویل قید و بند کے بعد 6 ہفتوں کی ضمانت پر رھا ھوئی ھے مسلم لیگ کے رہنماوں سمیت کارکنوں کو مبارک ھو
عمران خان صاحب اور سپریم کورٹ سے اپیل ھے میاں نواز شریف صاحب کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیں
اگر میاں نواز شریف صاحب واپس نہیں آتے تو 3 بار کے وزیر اعظم تاحیات نااہل شخص کے ساتھ ایک لفظ اور لگ جاے گا
(سابقہ وزیر اعظم پاکستان مفرور) ھے
کیا فرق پڑھے گا
بروز بدھ عبدالحکیم بستی سیداں والی میں واپڈا ملازم

(ملک اطہر کا 4 سالہ بیٹا فرحان علی)

کھیلتے ھوے سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب کے مر گیا
اخلاقی پستی گھٹیا پن کا عروج اس علاقہ کے سدا بہار سیاستدانوں کا نسلی اقتدار علاقہ میں گلی نالی سولنگ سیوریج تک درست نہیں کروا سکا
انسانی خدمت کے جذبہ کا عزم وائس چیرمین کو ہٹانے تک رھا
پتہ نہیں عبدالحکیم کی عوام کو دولے شاہ کا چوہا سمجھا ھوا ھے سیاستدانوں نے
جب سے مسلم لیگ ن کے اقتدار کا سورج غروب ھوا ھے یہ 12 کونسلر پتہ نہیں کہاں ھیں بہت مہینوں بعد اقتدار کی بندر بانٹ پر نظر اے ھیں
عوام مر رھی ھے
مسائل کی چکی میں ریزہ ریزہ ھو گئی
چیرمین اور کونسلر شغل میلہ کاروبار میں مصروف ھیں کام نہیں کرنا تو
چیرمین کی کرسی پر بھی نا بیٹھیں
جس ماں کا لخت جگر جس باپ کا بیٹا گیا وہ کس کے ہاتھ پر اپنے بیٹے کا لہو تلاش کریں
وائس چیرمین عبدالحکیم چوہدری اقبال کے خلاف عدم اعتماد لانے اور جملہ برسراقتدار لوگوں کا اس خصوصی مسلہ پر اکھٹے ھونا خوش آئند ھے
اس اکھٹ پر عوام کو پتہ تو چلا کہ یہ عوامی نمائندے ابھی تک عبدالحکیم میں رہائش پذیر ہیں

میری عبدالحکیم کے تمام مسائل زدہ افراد سے گزارش ھے
کہ اپنے مسائل کی نشاندھی کوریج اور حکام بالا تک آواز پہنچانے کے لیے شہر کے تمام پریس کلبوں کے ممبران کے لیے دعوت رکھ چھوڑی کریں
کیونکہ عبدالحکیم میں اکثریت صحافیوں کی کوریج
( پر ضیافت )(ظہرانہ اور عشائیہ) تک کی ھوتی ھے

میری ملک اطہر واپڈا ملازم سکنہ بستی سیداں دربار عبدالحکیم سے گزارش ھے
اپنے بیٹے کے گندے پانی میں ڈوب مرنے کی خبر اگر میڈیا پر چلوانی ھے تاکہ کسی دوسرے کا بچہ اس گندے سیوریج کے پانی میں ڈوب کر نامرے
بلدیہ عبدالحکیم اس گڑھے کو بند کرواے
ڈی سی او خانیوال اس کا نوٹس لیں تو
صحافی حضرات کے لیے پر تکلف ظہرانہ کا بندوبست کریں

معصوم بچہ کی موت پر دل رنجیدہ ھے
اور ابھی پولیس کی تعریف والے کالم لکھنے ھیں
اللہ ہر باپ کے 4 سالہ معصوم بیٹے کو اپنی پناہ میں رکھے
کسی کا بچہ گندے پانی میں ڈوب کر نامرے( امین )

(معصوم فرحان علی کی تصویریں ساتھ ھیں )

03008397902
وسیلہ نیوز

چیف ایڈیٹر وسیلہ نیوز
آصف علی خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں