279

خانیوال نواحی علاقہ تلمبہ موضع حسین پور آڑی والا میں 2روزہ آل پاکستان سلطان نیزہ بازی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا::::: رپوٹ وقار پراچہ خانیوال

جس میں پاکستان بھر کے 200سے زائد ہارس کلبز کے 500سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا،ٹورنامنٹ میں ایک ہزار فٹ لمبے ٹریک پر کھلاڑیوں کی جانب سے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا گیا،خوبصورت لباس پہن کرگھوڑو ں پر سوار ہوکر کھلاڑیوں کی مہارت قابل تحسین تھی،کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بڑھانے کیلئے ہزاروں شائقین داد دیتے رہے،شائقین کی جانب سے کھلاڑیوں کا جوش جذبہ بڑھانے کیلئے جہاں تالیاں بجائی گئیں وہیں نقد انعامات کا سلسلہ بھی جاری رہا،ڈھول کی تھاپ نے ماحول کو مزید رنگین بنارکھا تھا،2روزہ آل پاکستان سلطان ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نامور کھلاڑی صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز اور صاحبزادہ صفدر علی سطان سمیت دیگر مشہور کھلاڑی بھی کھیل میں شریک تھے،ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی صاحبزادہ محمد علی سلطان اور صاحبزادہ احمد علی سلطان تھے،ٹورنامنٹ میں 102گھوڑوں نے ایک ساتھ ڈیڑھ منٹ میں بیک وقت کھیل پیش کیا ،جس پر انتظامیہ نے بتایا کہ ڈیڑھ منٹ میں 102گھوڑوں نے ایک ساتھ کھیل پیش کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے،کھیل میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شر کت کی،مقامی افراد کی جانب سے اتنا شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کی کاوش کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں