384

خانیوال پولیس یونیفارم میں ملبوس ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے مسافر وین چھین ،نقدی اور موبائل فون چھین لیا : رپوٹ وقار پراچہ خانیوال

خانیوال( )تھانہ تلمبہ پولیس کی کاروائی صدام عرف صدامی منشیات فروش گرفتار ،1430گرام چرس برآمد ،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں تھانہ تلمبہ پولیس نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے مشہور زمانہ منشیات فروش صدام عرف صدامی کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سے 1430گرام چرس برآمد ہوئی،ملزم صدام کو حوالات میں بند کرکے بجرم 9Cکے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

خانیوال ( )محسن وال بس سٹاپ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکل ٹکران سے 3افراد شدید زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے علاقہ محسن وال بس سٹاپ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل ٹکرانے سے 3افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122کی جانب سے طبی امداد کے بعد میاں چنوں کے ٹی ایچ کیوہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

خانیوال پولیس یونیفارم میں ملبوس ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے مسافر وین چھین ،نقدی اور موبائل فون چھین لیا،

تفصیلات کے مطابق محمد عدنان فاروق ولد عبدالفارو ق سکنہ اوکاڑہ نے تھانہ سٹی کو د ی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اوکاڑہ سے خالی اپلائیڈ فار وین مالیتی 23لاکھ 30ہزار آرہا تھا کہ میاں چنوں بائی پاس کے قریب کار میں سوار 4افراد جن میں 3پولیس کی یونیفارم میں ملبوس تھے نے اسلحہ کے زور پرمجھ سے گاڑی ،18ہزار کی نقدی اور موبائل چھین لیا،بعدازاں مجھے آنکھوں پر پٹی باندھ کر راستے میں چھوڑ گیا ،جس کی اطلاع میں نے مقامی افراد کی مدد سے15پر کی تو پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر جائزہ لیا،متاثرہ شخص کا کہنا ہے ڈاکواپلائیڈ فار کار میں سوار تھے جس پر نیلے رنگ کی بتی لگی ہوئی تھی،متاثرہ شخص نے اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں