276

پاکستان میں اندھے پن کی بنیادی وجہ بھی موتیا ھے ڈاکٹر غلام مصطفے : محمد ظفر زریں

گندگی اور گردوغبار سے آنکھوں کے امراض میں اضافہ
گردوغبار اور کچرے کے نتیجے میں آشوب چشم و بینائی بھی متاثر ہوتی ہے
پاکستان میں اندھے پن کی بنیادی وجہ بھی موتیا ہے:ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری
سندیلیانوالی(نامہ نگار)سپیشلسٹ فیملی میڈیسن فزیشن اینڈ سرجن ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں گندگی،کچرے کے ڈھیر ،گردوغبارکے باعث آنکھوں کے وبائی امراض بڑھنے لگے ہیں،گردوغبار اور کچرے کے نتیجے میں آشوب چشم اور آنکھوں کی بینائی بھی متاثر ہوتی ہے ،پاکستان میں گزشتہ چند برس میں آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔پاکستان میں اندھے پن کی پہلی بڑی وجہ موتیا ہے لیکن اب شہروں میں غیر صحت مند طرززندگی کے باعث اندھے پن کی پہلی بڑی وجہ ذیابیطس بنتی جارہی ہے۔وہ ’’روزنامہ پاکستان‘‘سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ موتیا کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی،40سال کی عمر کے بعد20فیصد لوگوں کو موتیا ہوجاتا ہے،موتیے کی ایک وجہ ذیا بیطس بھی ہے اور پاکستان میں اندھے پن کی بنیادی وجہ بھی موتیا ہے جبکہ دنیا بھر میں اندھے پن کی پہلی اور سب سے بڑی ذیا بیطس ہے لیکن اب شہری علاقوں میں دیکھنے میں آیا ہے کہ ذیابیطس اندھے پن کی بڑی وجہ بنتی جارہی ہے جس کا سب سے اہم سبب شعور اور تعلیم کی کمی ہے،لوگوں کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ ذیابیطس سے کیسے بچا جا سکتا ہے اور ذیابیطس ہونے کی صورت میں ہمیں کیا احتیاط کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آنکھیں عطیہ کرنے کے رجحان میں اضافہ نہیں ہوا ہے،اس حوالے سے علمائے کرام کے فتوے بھی موجود ہیں اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں