282

غیر متوازن غذا موٹاپے ،جوڑوں ،پٹھوں کے امراض کا سبب،ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری : رپوٹ محمد ظفر زریں

غیر متوازن غذا موٹاپے ،جوڑوں ،پٹھوں کے امراض کا سبب،ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری
پھل،سبزیوں سے اجتناب،زیادہ دیر موبائل کا استعمال بھی ہڈیوں کیلئے نقصان دہ ہے،

سندیلیانوالی
سپیشلسٹ فیملی میڈیسن فزیشن اینڈ سرجن ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری نے کہا ہے کہ غیر صحت مندانہ طرز زندگی،غیر متوازن غذا کا استعمال،موٹاپے ،
جوڑوں اور پٹھوں کے امراض کا سبب بن رہا ہے ،زیادہ وقت بند کمروں میں گزارنا ،پھلوں اور سبزیوں سے اجتناب،زیادہ دیر تک موبائل کا استعمال اور ٹی وی اسکرینز کے سامنے بیٹھنا بھی ہڈیوں ،جوڑوں اور پٹھوں کے امراض کا اہم سبب ہے ،
پاکستان کی15سے 20فیصد آبادی ان امراض کا شکار ہے مگر یہاں ماہر ریہماٹولوجسٹس کی شدید کمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد اس وقت گھٹنوں کے درد اور مسائل کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ موٹاپا اور ورزش نہ کرنا ہے ۔اسٹیم سیل ٹیکنالوجی پٹھوں اور جوڑوں کے امراض کا علاج نہیں ہے،

گھٹنے کے درد کی شکایت پر اگر ڈاکٹر تجویز کرے تو گھٹنے کے جوڑ کو تبدیل کرا لینا چاہیے۔انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ازخود ادویات کے استعمال سے اجتناب کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڑوں اور پٹھوں کے70فیصد امراض کی تشخیص مریض سے بات کر کے اور ان کا معائنہ کرکے ہی ہوسکتی ہے ۔
انہوں نے موٹاپے ،بسیا خوری ،ورزش نہ کرنے اور غیر صحت مندانہ غذا کو جوڑوں اور پٹھوں کی بیماریوں کا اہم سبب قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں