286

خانیوال :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد معصوم نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں: رپوٹ محمد جنید

خانیوال () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد معصوم نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر جو معاشرے میں خرابی پیداکرکے جرائم کو فروغ دیتے ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے او رانہیں قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ معاشرے میں پید ا ہونیوالی ان برائیوں کا خاتمہ ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کے دوران کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ چوری ‘ڈکیتی ‘راہزنی ‘قتل ‘اقدام قتل ‘منشیات فروشی‘نوسربازی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے کیونکہ ایسے عناصر کیخلاف گھیر ا مزید تنگ کرکے معاشرے میں پائی جانیوالی بے چینی او ربرائی کا فی الفور خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے او رجرائم کو فروغ دینے والے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرکے ہی صاف ستھرے معاشرے کا قیام امن میں لایا جاسکتا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ جرائم اور برائی کے خاتمہ کے لیے عوامی ‘سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرکے اپنا بھرپور مثبت کردار اداکرنا چائیے ۔ ڈ ی پی او نے پولیس افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں اور اپنے فرائض منصبی ایمانداری ‘محنت ولگن سے سرانجام دیں ‘فرائض میں غفلت برتنے والے پولیس افسران وملازمین کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔انہو ں نے کہاکہ تفتیشی افسران تفتیش کے دوران انصاف کے پہلوؤں کو ملحوظ خاطر رکھیں اور عوام سے اخلاق حسنہ سے پیش آئیں تاکہ عوام او رپولیس کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو ختم کرکے ضلع خانیوال کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے اور پویس پر عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں