390

2008 کی تپتی دوپہر میں ایک عورت ہانپتی کانپتی میری عدالت میں داخل ھوئی اور روتے ھوئے فریاد کرنے لگی کہ اس کے بیٹے کو آج خان پور کا sho جعلی پولیس مقابلے میں مار دے گا۔رپوٹ مہرحیدر عثمان سسرانہ سیال ایڈوکیٹ

2008 کی تپتی دوپہر میں ایک عورت ہانپتی کانپتی میری عدالت میں داخل ھوئی اور روتے ھوئے فریاد کرنے لگی کہ اس کے بیٹے کو آج خان پور کا sho جعلی پولیس مقابلے میں مار دے گا۔میں نے وہاں موجود ایک وکیل کو اس عورت کی درخوست لکھنے کا کہا اور اس درخواست پر اسی وقت تھانیدار کو بلا لیا۔shoنے لا علمی کا اظہار کیا۔تو عورت نے بتایا کہ وہ خود بیٹے کو تھانے میں مل کر آئی ہے۔sho نے کہا کہ اس عورت کے بیٹے کے خلاف دو مقدمات رجسٹرڈ ہیں اور پولیس اس کو تلاش کر رھی ھے۔میں نے دونوں مقدمات کی firمنگوالیں اور اسی وقت پولیس کو کہا کہ دونوں مقدمات کے مدعیان کو گھر سے لے آئے۔کیونکہ عورت بضد تھی کہ اس کے بیٹے کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کے لیئے جھوٹی fir اسsho نے درج کی ہیں۔sho کو میں نے عدالت میں بٹھا لیا اور دوسرے تھانے کے sho کو بلا کر اسی وقتُ مدعیان کو بلوا لیا۔دونوں fir کے مدعی کہنے لگے کہ انھیں اس fir کا کوئی علم نہیں ھے۔اور مقدمہ جھوٹا ھے۔جس پر میں نے sho کو کہا کہ جب تک وہ ملزم یہاں نہیں آئے گا تم عدالت سے باہر نہیں جاؤ گے۔بہرحال ملزم کو ھتھکڑیوں میں میرے سامنے پیش کیا گیا اور مجھے مزید تحقیق پر پتہ چلا کہ sho اس ملزم کی بیوی کا عاشق تھا اور اس سے مجبور کرتا تھا کہ وہ اس کو طلاق دے دے تاکہ shoاپنی گندی خواھشات کو عملی جامہ پہنا سکےاور ملزم کے انکار پر اس کے خلاف دو جھوٹے مقدمات بنا کر اس کو گرفتار کر لیا اور گرفتاری خفیہ رکھی ریکارڈ میں کوئی گرفتاری کا اندراج نہ تھا اور ملزم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کا پروگرام تھا۔ملزم کو پولیس کے قبضے سے فارغ کروا کر میں نے تمام واقعےکی اطلاع اسوقت کے ڈویژنل سربراہ کو دی جس نے اسی روز اس sho کا تبادلہ کر دیا مگر وہ sho ایک ماہ بعد پھر اسی تھانہ میں تعینات کر دیا گیا۔اس قسم کے بے شمار واقعات لکھ سکتا ھوں جو پولیس کی زیادتیوں کی گواہی دیں گے مگر کیا ان حالات مین پولیس کو 22A کے اختیار دینا ٹھیک رہے گا پنجاب کا ہر تھانہ اس قسم کے واقعات سے بھرا پڑا ھے۔پولیس کو عدالت کا ڈر نہ ھو ت وفرعونیت شرما جائے
Copied from the wall of sir SanaUllah Khan Niazi
Ex Session judge

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں