263

سالانہ20ہزار افراد کا گردے کی بیماریوں سے انتقال ،ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری : رپوٹ محمد ظفر زریں

سالانہ20ہزار افراد کا گردے کی بیماریوں سے انتقال ،ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری
سندیلیانوالی(نامہ نگار)سپیشلسٹ فیملی میڈیسن فزیشن اینڈ سرجن ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں گردوں کی بیماریوں کی شرح تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں850ملین افراد گردوں کی بیماریوں سے متاثر ہیں ۔گردوں کے دائمی ناکارہ ہونے کے مرض سے سالانہ تقریباً2.4ملین اموات ہوتی ہیں جوکہ عالمی سطح پر تیزی سے بڑھتی ہوئی اموات کی شرح میں چھٹے نمبر پر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان گردوں کی بیماری کے حوالے سے آٹھواں ملک ہے جہاں گردے کی بیماریوں سے سالانہ 20ہزار اموات ہوتی ہیں ۔ذیا بیطس ،گردوں کی سوزش اور ہائی بلڈ پریشر گردوں کی دائمی بیماریوں کی بڑی وجہ ہے ،دیگر وجوہات میں

درد کی ادویات کا بے جا استعمال بعض حکیمی ادویات ،گردوں کی موروثی بیماریاں ،پیدائشی نقائص ،پتھری کی بیماری ،انفیکشنز ،غیر صحت مند،آلودہ ماحول اور ضعیفی وغیرہ شامل ہیں ۔

گردوں کی چند اہم علامات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں چہرے اور پاؤں میں سوجن ، تھکاوٹ،بھوک میں کمی

،توجہ دینے میں مشکل ہونا،پیشاب میں خون آنا،پیشاب میں جھاگ کا پایا جانا،قے اور سانس میں تکلیف شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں