352

عبدالحکیم ضلع خانیوال ۔ایس ڈی او واپڈا ب بس کئی روز گزرنے کے بعد بھی بارش میں جلنے والے خراب ھونے والے میٹر تبدیل نا ھو سکے : رپوٹ چوہدری جان شہزاد

محکمہ واپڈا
عبدالحکیم ضلع خانیوال
ویسے تو پاکستان کے سارے محکمے صارف کا خون چوستےھیں اور انتہائی مہنگے داموں نہایت ھی گھٹیا سروس فراہم کرتے ھیں
اس کی تازہ مثال حالیہ بارشیں اور میپکو کا صارف کے ساتھ رویہ بے
حالیہ بارشوں میں ضلع بھر میں ناقص
( کرپشن تھرڈ کوالٹی ) والے میٹر جل گئے
ضلع بھر کی تعداد کو چھوڑ کر صرف
عبدالحکیم میں
جلنے والے خراب ہونے والے میٹروں کی تعداد سینکڑوں میں ھے
واپڈا صارف کو فوری طور فری میٹر تبدیل کرنے کا پابند ھے
مگر کرپشن کا بادشاہ محکمہ واپڈا صارف کو ایوریج بل ڈالنے کا کوئی موقعہ جانے نہیں دیتا
اکثر صارفین میٹر جلنے خراب ہونے کی صورت میں بجلی کسی پڑوسی سے لے لیتے ھیں
مگر محکمہ ان کو پھر بھی ایوریج بل ڈالتا رہتا ھے
کئی ماہ کرپشن کا یہ کھیل جاری رھتا ھے
اور صارف کو بروقت ملنے والا میٹر 6 ماہ تک ملتا ھے
6 ماہ تک صارف کا 600 والا بل 6000 ھزار تک پہنچ جاتا ھے ایوریج ڈالنے کی وجہ سے
جو صارف خدمت کر دیں ان کو فوری طور میٹر فراہم کر دیا جاتا ھے
ایس ڈی او واپڈا عبدالحکیم
سے جب اس بارے میں موقف لیا گیا
تو انہوں نے کہا کہ محکمہ کو سمری بنا کر ارسال کر دی گئی ھے
جیسے ھی میٹر ملتے ھیں سب صارفین جن کے میٹر خراب ھوے ھیں تبدیل کر دیئے جائیں گے
شہریوں کی کثیر تعداد نے واپڈا کے اعلی حکام سے اپیل کی ھے کہ وہ جلد از جلد عبدالحکیم واپڈا کو میٹر فراہم کریں
تاکہ واپڈا صارفین مزید لٹنے سے بچ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں