364

ضلع خانیوال عبدالحکیم: تھانہ عبدالحکیم پولیس کا داخلی راستہ : گٹر کا ڈھکن اور غلیظ پانی : بیورو چیف اصف علی خان

معصوم چیرمین بلدیہ
حاجی شیخ حاجی عبدالطیف صاحب
شریف( ایس ایچ او) اور ظالم بلدیہ

ضلع خانیوال عبدالحکیم شہر مشہور صوفی بزرگ حضرت بابا عبدالحکیم کے نام سے مشہور ھے
بابا عبدالحکیم کی نگری میں جو شخص بھی ایا اس شہر سے اس شخص نے جو مانگا اسے وہ ملا
روحانی فیض اور خیر کا پہلو لیے ھوے یہ شہر

ضلع خانیوال کی انتظامیہ کے لیے کبھی بھی اہم نہیں رھا
عبدالحکیم ریلوے پھاٹک کے پاس
تھانہ عبدالحکیم
کی گزر گاہ جہاں سے بڑے افسر سے لیکر عام سائل تک تھانے جاتے ھیں بلدیہ عبدالحکیم کی ب حسی کی تصویر بنا ھوا ھے
اس سڑک پر شہر عبدالحکیم کا مشہور ھوٹل واقع ھے
بھولا ھوٹل والا
بھولا ھوٹل والا پنجاب میں بہترین کڑاھی پکانے والا ھوٹل ھے
صفائی کے (ناقص اورکسی حد تک نا ھونے )
والے انتظامات کے باوجود اگر آپ لذیذ کڑاھی کھانا چاھتے ھیں تو بھولا ہوٹل والا درست انتخاب ھو گا

معصوم چیرمین بلدیہ عبدالحکیم سے گزارش ھے کہ
ایس ایچ او عبدالحکیم ملک طیب اعوان صاحب شریف آدمی ھیں چند دن پہلے انہوں نے دومفرور مجرموں کا پیچھا کیا مفرور مجرموں نے موٹر سائیکل
کیچڑ میں پھینک دیا
کیونکہ کوئی گلی ایسی نہیں جس کا سیوریج چل رھا ھو
آگے جو ھوا آپ اندازہ کرلیں
تھانہ عبدالحکیم کی گاڑی اس سڑک پر پچاس بار گزرتی ھے
اعلی افسر بھی گزرتے ھیں لوگ ہوٹل پر کھانا بھی کھاتے ھیں گٹر پر ڈھکن نہیں ھے
شہر کا برسر اقتدار طبقہ آتے جاتے کڑاھی کھاتے
آنکھ بند مٹی پاو پالیسی پر گامزن ھے
20 سالوں سے یہ جگہ خشک نہیں ھوئی کھانا کھانے والوں کو مفت میں گٹر کی دھول مٹی کھانا پڑتی ھے
گٹر کے عین پاس تندور ھے
ملک طیب اعوان سرفراز ہر دل عزیز ایس ایچ ھیں
اپنی شرافت اور درگزر کی پالیسی کی وجہ سے انہوں نے کبھی کسی کا گلہ نہیں کیا
اگر وہ درگزر والی پالیسی اختیار نا کرتے تو یہ جگہ کب کی خشک ھو جاتی ڈھکن بھی لگ جاتا
معصوم چیرمین اور شریف ایس ایچ او ظالم بلدیہ کے ہاتھوں اس ظلم کا شکار ھیں
اپنے گھر کے راستے پر کون گٹر کا پانی برداشت کرتا ھے
(تھانہ) ہر ایس ایچ او کا دوسرا گھر ھوتا ھے
بلدیہ عبدالحکیم سے گزارش ھے کہ وہ اس سڑک کے گٹر پر ڈھکن لگاے اور نکاسی آب درست کرے
ورنہ انتظامیہ کے سربراہ اپنی شرافت کی وجہ سے اس گندی جگہ پر جہاں کبھی پانی خشک ھی نہیں ھوا
کب تک چپ رھیں گے
خیر بات کہیں اور نکل گئی
خبر مقامی علاقہ میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑے اور بروقت ایف آئی آر کی ھے
ایف آئی ار نمبر 56/19
ای ٹیگ نمبر Ah.3.3.272 .19
بجرم 324 ۔452۔148۔149 تعزیرات پاکستان
مورخہ 2019۔03۔02 شام کو ملزمان
رفاقت حیات ولد خضر حیات
عنصر عباس ولد عمر دراز قوم سیال
یحیی ولد سجاد قوم گجر
افضل ولد شہادت سیال
قسور ولد افضل
ہمراہ 4 نامعلوم افراد نے بمعہ اتشی اسلحہ
محمد ذیشان ولد محمد اشرف جو کہ (ایم اے) کا طالب علم ھے کے گھر پر دھاوا بول دیا
ملزمان کے خلاف محمد اشرف ولد ذیشان سیال نے نیب میں درخواست دی ھوئی جس کا ملزمان کو رنج تھا
ملزمان کی فائرنگ سے محمد اشرف کا بھائی
حافظ ریاض دو فائر لگنے سے زخمی ھو گیا
1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو کبیر والا ہسپتال منتقل کیا جہاں مزید حالت خراب ہونے پر مریض کو ملتان نشتر منتقل کیا گیا
ڈی ایس پی کبیر والا اور ایس ایچ او عبدالحکیم موقع پر پہنچ گئے
ایف آئی آر درج پولیس نے محکمانہ کاروائی شروع کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں