345

انجمن تاجران عبدالحکیم جمہوری پریس کلب عبدالحکیم پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع خانیوال : بیورو چیف اصف علی خان

انجمن تاجران عبدالحکیم
جمہوری پریس کلب عبدالحکیم
پنجاب فوڈ اتھارٹی
ضلع خانیوال

میونسپل کمیٹی عبدالحکیم کے چیرمین حاجی شیخ عبدالطیف صاحب کا ذاتی کاروبار بھی ریل بازار میں ھے
جو اللہ کے فضل و کرم سے دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رھا ھے
نجانے ہمارے ہر دل عزیز عوامی چیرمین عوام کی عوامی خواہشات سے اتنے انجان کیوں ھیں
پہلے بھی کئی ڈکیتی کی وارداتیں ھو چکی ھیں شہر کی ذیلی تنظیم انجمن تاجران ریل بازار اپنی مدد آپ کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروا چکی ھے

جو کہ پورے بازار کی ضرورت کو ناکافی ھیں
شہری عرصہ دراز سے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کہ کہانی سن رھے ھیں جو نجانے کس علاقہ میں ھوے ھیں
عرصہ دراز سے شہری سٹریٹ لائٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کا مطالبہ کر رھے ھیں

پتہ نہیں جو عوامی خدمت کہ کہانی لیڈر اقتدار سے پہلے سناتے ھیں اقتدار میں آتے ھی وہ عوامی خدمت کہاں چلی جاتی ھے
ہمارے چیرمین وائس چیرمین اور دس کونسلر بھی بہت مصروف ھیں اللہ ان کے کاروبار میں برکت دے
ہم خود اپنے اوپر ان 12 عوامی نمائندوں کو حکمران مسلط کرتے ھیں

ہمیں ان سے گلہ ھی نہیں اپنی عوام سے گلہ ھے
ہمارے شہر کے مسائل اے سی کبیر والا محترمہ روبینہ کوثر کے ذمہ ھیں دعا ھے وہ ایک دورہ اور کرلیں
جمہوری پریس کلب عبدالحکیم
کے صدر حاجی خرم نواز اور حکیم مختار صاحب کی پوری ٹیم جمہوری نظام سے گزر کر اقتدار صحافت کا حصہ بنی ھے ان کے پریس کلب کے سامنے نام نہاد جمہوری پریس کلب فارغ ھیں
شہر میں بڑھتے ھوے جرائم پر انجمن تاجران اور جمہوری پریس کلب عبدالحکیم کا اجلاس ھوا جس میں چند رکنی وفد کی ایس ایچ او عبدالحکیم ملک طیب اعوان صاحب سے ملاقات میں شہر میں امن و امان پر کنٹرول اور مضبوط وموثر گشت کو یقینی بنوانے کا مطالبہ کیا گیا

عبدالحکیم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مسلسل چیک اینڈ بیلنس نے کھانے پینے کا مراکز کے منہ زور گھوڑے کو لگام دی ھے
ابھی بھی کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے مراکز اس معیار پر دس فیصد عمل پیرا ھوے ھیں
پنجاب فوڈ اتھارٹی سے درخواست ھے کہ وہ بلا امتیاز ناقص میٹیریل اور ناکافی صفائی والے مقامات کو سیل کرے اور بھارے جرمانے کرے تاکہ عوام کو معیاری کھانے پینے کی اشیاء مل سکیں

03008397902
ان نیوز ٹی وی چینل
بیورو چیف خانیوال
آصف علی خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں