262

نہر کے پل کی حفاظتی دیوار کی ایک سائیڈ جزوی اور دوسری سائیڈ مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہےمکمل رپورٹ عاشق مجید

تلمبہ(میا ں چنوں )
تلمبہ کے اڈہ نمبر 1 پر نہر کے پل کی حفاظتی دیوار کی ایک سائیڈ جزوی اور دوسری سائیڈ مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے
بس سٹاپ ایک مصروف جگہ ہوتی ہے جہاں پر لوگوں کی آمدورفت عام جگہوں سے زیادہ ہوتی اور ویسے بھی مین روڑ ہے جس پر مقامی کے ساتھ ساتھ اجنبی لوگ بھی سفر کرتے ہیں جنہیں نہیں معلوم ہوتا کہ پل کی باڑ نہیں ہے اس لئے یہ ایک خطر ناک صورت حال ہے
اس کی خطرناکی میں مزید اضافہ اس بات سے بھی ہوگیا ہے گرلز ڈگری کالج اور ڈی پی ایس سکول کے طلبا بھی اسی پل سے گزر کر پڑھنے آتے اور جاتے ہیں
پچھلے دنوں موٹرسائیکل پر سوار ایک فیملی اس پل سے نیچے گرتے گرتے بچی ہے جسے قریب کھڑے مسافروں نے پکڑ کر نہر میں گرنےسے بچایا کیونکہ دھند کی وجہ سے اور دیوار نا ہونے کی وجہ سے وہ لوگ پل سے سیدھے نہرمیں جارہے تھے
اس سے پہلے کہ خدانخواستہ طلبا کا کوئی رکشہ موٹرسائیکل یا گاڑی نہر میں گرے اعلی حکام کو چاہئے اس پل کے دونوں اطراف کی حفاظتی دیواریں تعمیر کی جائیں تاکہ مستقبل میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے
ایم پی اے پیر علی عباس شاہ صاحب
اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد ارشد صاحب
چیئرمین میونسپل کمیٹی تلمبہ مہر نصرت حسین ہراج صاحب آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادی پر حل کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں