299

میرپورخاص سے حیدرآباد آنے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5بچوں سمت 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ رپوٹ طلحہ راجپوت

حادثہ راہوکی کے مقام پر پیش آیا۔ میرپورخاص سے حیدرآباد آنے والی بس اچانک راہوکی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 5بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ بس کے آگے جانے والی کار کا ٹائر نکلنے کے نتیجے میں پیش آیا۔
حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بس میں سوار زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں میں سے 2کی حالت

تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں میں 30 سالہ راجہ، 50 سالہ منٹھا، 35 سالہ علی شیر،35 سالہ نادر، امتیاز،مراد ، سراج، شمن،60سالہ مٹھواور عبداللطیف جبکہ بچوں میں لطف علی، عائشہ، ارم، عاطف اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں