258

سرگودھا۔ایس ایچ او تھانہ میلہ کی ٹیم کے ھمراہ بڑی کاروائی رپوٹ مدثر علی پاشا

سرگودھا: ایس ایچ او تھانہ میلہ کی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی۔دس ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج۔چرس وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودہا :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی کوٹ مومن فخر بشیر راجہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ میلہ انسپکٹر سید علی نواز شاہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد علی پر مشتمل ٹیم نے تھانہ میلہ کے علاقہ بھابڑہ میں ریڈ کرکے ملزمان محمد ریاض سے کلاشنکوف ، محمد انورسے رائفل7ایم ایم، شان علی سے بندوق12بور ڈبل بیرل، طارق محمود سے پمپ ایکشن ،قیصر شہزاد سے پسٹل30بور اور آصف سکنہ جسووال سے چرس260گرام برآمد کی گئی ہے ۔ گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ سنگین واردات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور فراری میں مدد دینے پر بھابڑہ کے رہائشی ملزمان حسن ، سرور، انور اور بلال کے خلاف علیحدہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ڈی پی او سرگودہا نے سماج دشمن عناصر کے اچھی کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ میلہ اورانکی ٹیم کو شاباش دی اورتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ رپورٹ مدثر پاشا سرگودھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں