362

مشہور گناہ کبیرہ کی فہرست رپوٹ میاں تصورعلی

*?مشہور گناہِ کبیرہ کی فہرست?*

وہ گناہ جن پر عذاب کی وعید ہے، جو بغیر سچی توبہ کے معاف نہیں ہوتے، اور جن میں سے ایک گناہ بھی جہنم میں لے جانے کیلئے کافی ہے
بقلم، محی السنہ حضرت *مولانا شاہ ابرار الحق* صاحب رح
خلیفہ اجل حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رح

1. حقارت سے کسی پر ہنسنا
2. بدگمانی کرنا
3. بلاوجہ کسی کو برا بھلا کہنا
4. طعنہ دینا
5. برے لقب سے پکارنا
6. کسی کا عیب تلاش کرنا
7. کسی کی غیبت کرنا
8. دھوکہ دینا
9. چغلی کرنا
10. تہمت لگانا
11. عار دلانا
12. کسی کی تکلیف پر خوشی کا اظہار کرنا
13. تکبر کرنا (اپنے کو بڑا اور دوسرے کو حقیر سمجھنا اور حق بات جاننے کے باوجود جھٹلانا)
14. فخر کرنا
15. کسی کو نقصان پہنچانا
16. باوجود قدرت کے ضرورت مند کی مدد نہ کرنا
17. کسی کی آبرو پر صدمہ پہنچانا
18. اپنے چھوٹوں سے بے رحمانہ سلوک کرنا
19. عمر سے بڑے لوگوں کی عزت نہ کرنا
20. بھوکوں اور ننگوں کی حیثیت کے مطابق مدد نہ کرنا
21. کسی دنیوی رنج ہر 3 دن سے زیادہ بولنا چھوڑ دینا
22. کسی جاندار کی تصویر بنانا
23. کسی اور کی زمین پر موروثی کا دعویٰ کرنا
24. بلا عذر بھیک مانگنا
25. زنا/بدکاری کرنا
26. چوری کرنا
27. داڑھی منڈانا یا ایک مشت سے کم پر کتروانا
28. کافروں اور فاسقوں کا لباس پہننا
29. مردوں کو عورتوں کا حلیہ بنانا
30. عورتوں کو مردوں سا حلیہ بنانا
31. جھوٹی گواہی دینا
32. یتیم کا مال کھانا
33. بے خطا جان کو قتل کرنا
34. ماں باپ کی نافرمانی اور انکو تکلیف دینا
35. جھوٹی قسم کھانا
36. رشوت لینا یا دینا
37. رشوت کے معاملے میں پڑنا
38. شراب پینا
39. جوا کھیلنا
40. ظلم کرنا
41. کسی کی چیز بغیر اجازت استعمال کرنا
42. سود کھانا
43. سود دینا
44. سود لینا
45. سود لکھنا
46. سودی معاملے پر گواہ بننا
47. امانت میں خیانت کرنا
48. وعدہ خلافی کرنا
49. اوپر سے آنے والے لباس سے ٹخنا ڈھانکنا (مردوں کیلئے)
50. بغیر عذرِ شرعی جماعت کی نماز چھوڑنا
51. نماز کو قضاء کرنا
52. شرعی پردہ نہ کرنا (مردوں اور عورتوں دونوں کیلئے)
53. شریعت کے مطابق وراثت تقسیم نہ کرنا
55. عورتوں کو وراثت کے شرعی حق سے محروم کرنا
56. بیوی کو مہر نہ دینا
57. بیوی پر ظلم کرنا
58. بیوی کا شوہر کی جائز امور میں نافرمانی کرنا
59. ریا کاری اور دکھلاوا کرنا
60. دنیا کمانے کے لئے دین کا علم حاصل کرنا
61. پڑوسی کو تکلیف دینا
62. خون کے رشتوں کو توڑنا اور قطع رحمی کرنا
63. اللہ کے فرائض میں سے کسی فرض کو بھی چھوڑنا
64. کسی سے کینہ و بغض رکھنا
65. پیشاب کی چھینٹوں سے بدن اور کپڑوں کو نہ بچانا
66. عجب کرنا (یعنی اپنی خوبیوں کو اپنا ذاتی کمال سمجھنا)
67. بخل یعنی ضرورت کی جگہ پر بھی خرچ نہ کرنا
68. مال کی حرص کرنا
69. کسی جاندار کو آگ میں جلانا
70. مال کو حرام طریقے سے کمانا
71. مال گناہ کے کاموں میں خرچ کرنا
72. مزدور سے کام کرسکے مزدوری نہ دینا، یا دیر سے دینا یا کم کرکے دینا
73. خودکشی کرنا
74. جادو ٹونا کرنا یا کرانا
75. اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہونا

*اللہ سبحانہ وتعالی ہم سب کو تمام گناہوں سے توبہ کرنے اور ہمیشہ بچنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں