351

سرگودھا تحصیل بھلوال ایس ڈی او واپڈا سٹی بھلوال کے وکلاء کے چیمبرز پر چھاپے ، متعدد وکلاء مین کیبل سے ڈائریکٹ بجلی چلاتے پکڑے گئے ، رپوٹ مدثر پاشا

سرگودھا تحصیل بھلوال ایس ڈی او واپڈا سٹی بھلوال کے وکلاء کے چیمبرز پر چھاپے ، متعدد وکلاء مین کیبل سے ڈائریکٹ بجلی چلاتے پکڑے گئے ،

ٹیم پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملے کی کوشش ، گالم گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں تفصیل کے مطابق ایس ڈی او واپڈا شاہزیب ،لائن سپرٹینڈنٹ اسد حسین ، عمر شہزاد، میٹر انسپکٹر محمد حنیف ، لائن مین امجد یعقوب اور لائن مین زین العابدین کے ہمراہ وکلاء کے چیمبرز پر چھاپے مارے جو مین کیبل سے ڈائریکٹ بجلی چلا رہے تھے ان وکلاء کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے بھجوادیئے گئے ہیں ان میں سید نذر حسین شیرازی ، انتظار پنجوتھہ ، محمد جاوید اقبال کمبوہ ، سلیمان سجاد ، فیصل شہزاد، نعیم حیدر، علی عون ، ساجد حسین نواز ، سید فیاض حسین بخاری ، سید اظہر حسین ، سید غلام حسین بخاری ، شیخ خالد محمود ، ملک شہباز احمد ، قادر کہوٹ ، یاسر عباس چدھڑ ، محمد محسن اقبال ، ملک احسان اللہ ، عامر ذوالفقار شامل ہیں ۔ ایس ڈی او واپڈا سٹی شاہزیب کے مطابق جب وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کرر ہے تھے تو سیکرٹری بار راؤ عمران ایڈووکیٹ نے اپنے دس پندرہ وکلاء کے اینٹوں اور ڈنڈوں سے حملے کی کوشش کی ، گالم گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر انہوں نے کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ کے اندارج کیلئے ایس ایچ او سٹی کو استغاثہ بھجوادیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی او سٹی شاہزیب کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے عوام ہم سے تعاون کریں بجلی چوروں کی نشاندہی کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں