271

سرگودھا :تھانہ صدر پولیس کی کارروائی ۔ دوملزمان سے ہیروئن و ناجائزاسلحہ برآمد : رپوٹ مدثر پاشا

سرگودھا :تھانہ صدر پولیس کی کارروائی ۔ دوملزمان سے ہیروئن و ناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھامحمد حسن رضا خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر صاحب خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر محمد یوسف ، اے ایس آئی محمد ایوب پر مشتمل ٹیم نے چک 95شمالی کے رہائشی ملزم قمر عباس پر ریڈ کرکے ملزم کومنشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1500گرام ہیروئن جبکہ دوران چیکنگ 40شمالی کے رہائشی ملزم تصور کے قبضہ سے بندوق12بور معہ کارتوس برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ ڈی پی او سرگودہا نے ایس ایچ او صدراورانکی ٹیم کو اچھی کارروائی کرنے پر شاباش دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں