308

سرگودھا شارٹ سرکٹ سے کپڑے کی دوکان اور گودام کو آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا کپڑا جل کر خاک: رپوٹ مدثر پاشا

سرگودھا
شارٹ سرکٹ سے کپڑے کی دوکان اور گودام کو آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا کپڑا جل کر خاک،

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلاک نمبر2 میں کئے جانے والے بغیر پلاننگ آپریشن کے باعث تاجر کو کروڑوں کا نقصان،مرکزی انجمن تاجران کے وفد کی اے سی سرگودھا سے ملاقات اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا، تاجر تنظیمیںنے ہڑتال سمیت دیگر آپشن پرغور شروع کر دیا،تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف بلاک نمبر 2 میں آپریشن کیا گیا تھا، جس کے باعث بجلی کی تاریں جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی تھیں گذشتہ رات بارش ہونے کے بعد واپڈا نے اچانک بجلی بحال کر دی ،بجلی کی تاریوں میں اچانک کرنٹ آنے سے شارٹ سرکٹ ہونے سے کپڑے کی دوکان اور تاجر کا گودام جل کر خاک ہو گیا، شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دوکان کے اوپر تینوں دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس سے کروڑوں روپے کا کپڑا جل کر خاک ہو گیا، آگ کے پھیلتے ہی گردوں نواح کے دوکان داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی دوکانیں خالی کرنا شروع کر دی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات آپریشن کے دوران گرنے والے ملبہ کی وجہ سے ریسکیو کی ٹیموں کو بروقت کاروائی کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلاک نمبر2 میںغیر پلانگ کئے جانے والے آپریشن کے باعث آگ لگنے کا واقع پیش آیا ہے جس پر مرکزی انجمن تاجران کا ایک وفد جس کی قیادت شیخ ندیم خاور کر رہے تھے انہوں نے اے سی سرگودھا عبداللہ خرم نیازی کو تمام واقع سے آگاہ کیا ، اس موقع پر محمد سلیمان مرزا ،نعیم اسلم کپور،مرزا شاہد بیگ ،زاہد کمبوہ، مرزا مختار، عبدالخالق سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے،تاجروں کے وفد نے اے سی سرگودھا کو بتایا کہ کروڑوں روپے کا کپڑا جلنے کے پیچھے تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن میں ناقص حکمت عملی ہے، ضلعی انتظامیہ تاجر کے نقصان کا ازالہ کرے اور آگ لگنے کے معاملے کی تحقیقات کر کے تعین کیا جائے کہ کس کی غفلت کے باعث یہ آگ لگی ہے، جس پر اے سی سرگودھاعبداللہ خرم نیازی نے وفد کو یقین دلوایا کہ ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ جس کے بعد تاجروں کے دونوں گروپوں نے ہڑتال سمیت ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کے علاوہ دیگر آپشن پر بھی غور کرنے کیلئے مشاورتی اجلاس بلا لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں