296

سرگوھا۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سرگودھا میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کی اعلیٰ قیادت نے حصہ لیا ، رپوٹ مدثر پاشا

سرگوھا۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سرگودھا میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کی اعلیٰ قیادت نے حصہ لیا،

اجلاس سینئر رہنماءپاکستان تحریک انصاف این اے 90 ڈاکٹر نادیہ عزیزکی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ،جس میں حسن انعام پراچہ ،صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی، ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ، ایم پی اےایم پی اے افتخار گوندل،ضلع صدر پاکستان تحریک انصاف انصر اقبال ہرل،صاحبزادہ نیم الدین سیالوی فیصل جاوید گھمن ، اسامہ غیاث میلہ،خالقداد پڑیار، فیاض احمد اوٹھی،راﺅ جنید،ملک عزیزالحق سمیت دیگر نے شرکت کی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے سرگودھامیں نئے بلدیاتی نظام میں بھرپور حصہ لینے پر مشاورت کی اور تمام یونین کونسلوں میں اچھی شہرت والے امیدوار میدان میں اترانے پر غور کیا گیا، اجلاس میں مقررین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کثر اٹھا نہیں رکھے گی، نئے بلدیاتی نظام کو لانے کا مقصد بھی یہ ہی ہے کہ سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائی جائیں نئے بلدیاتی نظام میں بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے وزاءکو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دی گی مقررین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے وی آئی پی کلچر کو ختم کیا ہے، پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سمبھالے ہی تمام اضافی اخراجات ختم کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن تحریک انصاف بہترین بلدیاتی نظام لائے گی جس کا فائدہ صرف اور صر ف عوام کو ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں