249

حکومت پنجاب نے تجاوزات کے خلاف صوبہ بھر میں مہم شروع کررکھی ہے مگر تلمبہ میں یہ مہم صرف غریبوں کے پھٹے اور کاونتر اتھانے تک محدود ہے: رپوٹ عاشق مجید

اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ارشد صاحب
ہم اگر عرض بھی کریں گے تو شکائیت ہوگی
تلمبہ شہر اور گردونواح میں محکمہ اوقاف شاہرات اور انہار کی بہت سی زمینیں قبضہ گروپ نے دبا رکھی ہیں
ان میں کچھ زمینیں زرعی کچھ رہائیشی اور کچھ کمرشل ہیں
حکومت پنجاب نے تجاوزات کے خلاف صوبہ بھر میں مہم شروع کررکھی ہے
مگر تلمبہ میں یہ مہم صرف غریبوں کے پھٹے اور کاونتر اتھانے تک محدود ہے
اور قیمتی سرکاری اراضی پر قابض عناصر کو کوئی نہیں پوچھ رہا
یہ سرکاری زمینں قبضہ مافیا سے واگزار کیوں نہیں کروائی جارہی ہیں کیا یہ لوگ حکومتی مشینری سے زیادہ مظبوط ہیں یا اداروں کے اندر کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو سرکار سے زیادہ ان کے وفادار ہیں

اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ارشد صاحب اپ ایک دیانتدار اور نڈر افیسر ہیں
یہ معاملہ بھی اپ کے دائرہ کار میں اتا ہے اور آپ کی خصوصی توجہ کا منتظر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں