283

اٹک صحافی سسر کا بہو پر بہیمانہ تشدد زخمی اور برہنہ کر کے گھر سے نکال دیا : رپوٹ عتیق خان نیازی

اٹک صحافی سسر کا بہو پر بہیمانہ تشدد زخمی اور برہنہ کر کے گھر سے نکال دیا

جائیداد کے لالچ نے آنکھوں پر پٹی باندھ دی غیر انسانی سلوک پرمعروف صحافی اس کے بھائی، بیٹوں اور دیگر گھر والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اٹک شہر کے رہائشی مہرین بی بی زوجہ عبداللہ فیض نے پولیس کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی شادی 7سال قبل عبداللہ فیض سے ہوئی
جس سے میرے دو بچے ہیں پانچ سال قبل میرے والد کے انتقال کے بعد میرے حصے میں قریباً 60/70 لاکھ روپے کی رقم آئی جس کے بعد میرے شوہر اور اس کے گھر والوں نے مجھ پر ظلم و ستم کرتے ہوئے 12لاکھ روپے کی اراضی زبردستی فروخت کروا کر اس کے پیسے مجھ سے لے لیے اب بھی وہ لڑائی جھگڑا اور مار پیٹ کرتے ہیں جس پر میں اپنے میکے چلی گئی میرا سسرحاجی فیضیاب مجھے میرے والدین کے گھر سے لے آیا تو میرے ساتھ میری بہن بھی آ گئی میرے سسر نے مجھے کمرے سے باہر بلایا جہاں اس کا بھائی ظفریاب، اس کا بیٹا محمد ظفر، میرے دیور عبدالرحمان، عماد فیض اور میرا خاوند عبداللہ موجود تھے انہوں نے میری زمین بیچنے کے لیے پریشر ڈالنا شروع کیا ، میرے انکار پر حاجی فیض یاب نے مجھے بالوں سے پکڑ کر میرا منہ انتہائی غصہ میں چارپائی پر دے مارا جس سے میری بائیں آنجھ مضروب ہو گئی میرے دیوروں نے مجھے لاتوں مکوں سے مارا جبکہ ظفر یاب نے مجھے منہ پر مکا مارا جو مجھے ٹھوڑی پر لگا حاجی فیضیاب، ظفر یاب اور محمد ظفر نے مجھے گریبان سے پکڑ کر کھینچا جس سے میری قمیض پھٹ گئی اور میں برہنہ ہو گئی جس کے بعد میرے دیوروں نے مجھے گھر سے باہر نکال دیا مجھے میری بہن نے اپنی چادر دے کر میرا تن ڈھانپا میرا بھائی اطلاع ملنے پر مجھے لے کر اپنے گھر آ گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف زیرِ دفعات 354/506/147/149 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں