280

اسمبلی میں قومی ترانہ پڑھنے کی قرارداد منظور: بیورو چیف ارشد منیر

اسمبلی میں قومی ترانہ پڑھنے کی قرارداد منظور

اسلام آباد۔
قومی اسمبلی نے تلاوت اور نعت کے بعد قومی ترانہ پڑھنے کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے، قرارداد وزیر مملکت شہریار آفریدی نے پیش کی، قرارداد پیش کرنے سے پہلے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ ہم جو قرارداد لا رہے ہیں اس پر تمام سیاسی جماعتیں متفقہ ہیں، ان سے ہم نے بات کر لی ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے شروع میں تلاوت اور نعت کے بعد قومی ترانہ پڑھاجایا کرے گا ۔

اس پر تمام جماعتیں نے متفق ہونے کے بعد ہم نے قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے بعد شہریار آفریدی نے قرارداد پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے ہم اس کی تائید کرتے ہیں، احسن اقبال نے کہا کہ ہم قومی پرچم کو صرف14اگسٹ یا دوسرے کسی اہم دن پر ہی لہراتے ہیں، اس پر بھی غور کرنا چاہیے یہ ہمارا قومی پرچم ہے اس کیلئے بھی کو بہتر طریقے سے کام کیا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں