269

حیدرآباد کے سول اسپتال میں عجب کرپشن کی غضب کہانی منظر عام پر : رپوٹ شہزاد شیخ کراچی

*حیدرآباد کے سول اسپتال میں عجب کرپشن کی غضب کہانی منظر عام پر آ گئی ہے*
سول اسپتال حیدرآباد پاکستان کا واحد اسپتال ہے جہاں ایم ایس سے ڈی ڈی او پاورز لیکر ایک کم گریڈ کے کرپشن میں اپنا مقام اور مرتبہ رکھنے والے پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ کے ایک نان ڈاکٹر افسر ستار جتوئی کو ڈائریکٹر فنانس کی نئی پوسٹ پیدا کر کے اسے ڈی ڈی او پاورز اور ایم ایس کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں جو کہ ایک ارب روپے سالانہ بجٹ والے سول اسپتال حیدرآباد کا ڈان بنا ہوا ہے اور اس نے گزشتہ دنوں سول اسپتال حیدرآباد میں نچلے گریڈ کی آسامیوں میں بھرتی کیلئے اپنے کرپٹ آقاؤں کی مدد سے واک ان انٹرویو کے ذریعے 182 افراد کو سول اسپتال حیدرآباد میں نوکریوں کے آرڈرز جاری کروائے اور ان آرڈرز میں سے 54 افراد اسکے اپنے رشتہ دار یعنی جتوئی قوم سے تعلق رکھتے ہیں جنکے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سے فی کس 5 لاکھ روپے وصول کئے گئے جبکہ سول اسپتال حیدرآباد پیرامیڈیکل اسٹاف یونینز کا بھی مرکز ہے اور پیرا میڈیکل یونینز کا منہ بند کرنے کیلئے اس شخص نے تمام یونینز کے اہم رہنماؤں کو بھی نوکری کے آرڈرز جاری کئے جن میں
سندھ پیرا میڈیکل کے جنرل سیکرٹری عبالطیف اوٹھو کا بھتیجا, سندھ پیرا میڈیکل کے صدر نذر راجپر کا بیٹا, پیپلز پیرا میڈیکل کے صدر ذوالفقار جتوئی کا بیٹا, پیپلز پیرا میڈیکل کے اعجاز مولائی کا بھتیجا, پاکستان پیرا میڈیکل کے صدر مجید جتوئی کا بیٹا, پاکستان پیرا میڈیکل کے جنرل سیکرٹری شریف پالاری کا بیٹا, المونر شعیب احمد کا بھانجا, ستار جتوئی کے گیٹ کیپر ایوب راجپر کا بیٹا, چوکیدار الھورایو کا بیٹا, ستار جتوئی کا ذاتی گارڈ عبدالطیف بروہی, اور ستار جتوئی کے ذاتی دوست محمد دین چانگ کا بیٹا اور بہت سارے لوگ شامل ہیں جن میں سے ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن میں چار چار بھائیوں کو ایک ساتھ نوکریاں دی گئی ہیں
ان من پسند بھرتیوں میں پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کو حصہ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جسکے بعد وزیر اعلی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو تحقیقات کا حکم دیا ہے جسکے بعد سول اسپتال حیدرآباد میں کھلبلی مچ گئی ہے جبکہ معلوم ہوا ہے کہ مزکورہ کرپٹ عناصر اب پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کو خاموش رہنے اور مزید 700 نوکریاں ظاہر کر کے انہیں ان میں بھرپور حصہ دینے کی پیشکش پر راضی کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں