341

بلاول زرداری کی اردو زبان کی مخالفت: رپوٹ :فاطمہ قمرپاکستان قومی زبان تحریک

محترم بلاول زرداری!

آپ کی غلامانہ اور محدود زہنیت کو جان کر بہت افسوس ہوا اور حیرانی بھی ہوئی کہ پاکستان کی سیاست میں کیسی کیسی” نا بغہ روزگار” شخصیات بیٹھی ہوئی ہیں! آپ بیرون ملک کے تعلیم یافتہ ہیں آپ سے سوال ہے کہ عالمی سطح پر کتنے ممالک ہیں جو اپنا کاروبار مملکت غلامی کی زبان میں چلا رہے ہیں؟ دنیا کا کوئی ملک کسی بیرونی زبان میں اسمبلی کی کارروائی کریں گے تو کیا وہاں کے عوام ان کو جوتے نہیں لگائیں گے؟ کیا دنیا کا یہ.دستور نہیں کہ جس زبان میں وہ اسمبلیوں تک اور اقوام متحدہ تک پہنچتے ہیں. اسی زبان میں وہ دنیا سے بھی مخاطب ہوتے ہیں.آپ زرا اپنے جلسے ‘ جلوس اور نعرہ بازی انگریزی کرتے پھر ہم دیکھتے کہ قوم اپ کو کیسے ووٹ دے کر اسمبلیوں تک پینچاتی؟ جو سیاستدان عالمی طور پر اپنی زبان کو وقار نہ دلواسکیں وہ ملک کا دفاع کیسے کریں. گے؟ آپ یہ سوال کوریا ‘ جاپان ‘ ترکی’ ایران’ جرمنی ‘ بھارت’ فرانس’ کوریا عرب ممالک سے کریں کہ وہ انگریزی میں خطاب کیوں نہیں کرتے؟ ہم امید کرتے ہیں کہ ایک جراءت مند رہنما ہونے کی حیثیت سے آپ ان سے یہ سوال ضرور کریں گے .اور جو جواب اپ کو ملے گا اسے اپ قوم کو بھی بتائیں گے آخر اپ ذوالفقار بھٹو جیسے بہادر نانا کے نواسے ہیں.جس کے نام کواپ نے پاکستان کی روایت سے انحراف کرتے ھوئے اپنی ولدیت سے جوڑا ھے!
آپ سے اچھھا تو سکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ میں منتخب ہونے والا سکاٹش پاکستانی حمزہ یوسف ھے جس نے انگریزی کے گھر سکاٹ لینڈ کی اسمبلی میں شیروانی پہن کر اردو میں حلف لیا اور اس نے کہا ھے کہ “میں اپنی اس جیت کو پاکستان کے نام کرتاہوں”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں