127

پیر محل : کم عمر چنگ چی ڈرائیور بغیر روٹ پر مٹ اور بغیر لا ئسنس کے ڈرائیونگ کر رہے ہیںِ : رپوٹ محمد ظفر زریں

سندیلیانوالی ، موٹر سائیکل رکشوں کے شور سے شہری بیمار ہونے لگے
کم عمر چنگ چی ڈرائیور بغیر روٹ پر مٹ اور بغیر لا ئسنس کے ڈرائیونگ کر رہے ہیںِ
ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے جائیں :شہری

سندیلیانوالی میں موٹر سائیکل رکشوں کے شور ،دھویں سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہو گئیں ،کم عمر چنگ چی رکشہ ڈرائیور بغیر روٹ پر مٹ اور بغیر لا ئسنس کے خطرناک طریقے سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں

اور حادثات کے با عث انسانی زندگیوں کا ضیاع ہو رہا ہے ۔موٹر سائیکل رکشوں کے کھڑے ہونے سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔با زاروں میں خریداری کے لیے آنے والی خواتین کو بھی پر یشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

رکشوں کے بے جا شور سے شہری بیماروں کا شکار ہو رہے ہیں ۔شہریوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سندیلیانوالی میں چلنے والے رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے ا حکامات جاری کیے جائیں اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں