94

ایک اور واپڈا اہلکار اپنوں کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا گیا رپوٹ طلحہ راجپوت

چنیوٹ / لالیاں بڑانہ میں وآپڈا والوں کی غفلت سے مزدور اللہ دتہ جانبحق۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق 11 کے وی پر کام کرنے کی غرض سے وآپڈا اہلکار جن میں خضر حیات۔امجد اقبال۔احمد سرفراز وغیرہ شامل تھے موقع پر موجود تھے جنہوں نے رابطہ کر کے محمد علی لائن مین جو کہ پہلے میٹر ریڈر تھا اسکو بجلی بند کرنے کا کہا جسنے بعدازاں اوکے کی رپورٹ دے دی جس پر ان وآپڈا اہلکاروں نے اللہ دتہ نامی جو کہ پرائیویت آدمی تھا اسکو کھمبے پر چڑھا دیا.خود سارے چوہدری بن کے نیچے کھڑے رہے۔اور اللہ دتہ بجلی بند نا ہونے کیوجہ سے الیون کے وی تاروں نے زندگی کا چراغ گل کر دیا۔۔۔جسے ریسکیو اہلکاروں نے کھمبے سے اتارا۔اہل علاقہ نے احتجاج کرنے کی کوشش کی تو تھانہ۔محمد والا پولیس نے ان سے یہ حق بھی چھین لیا۔جانبحق ہونے والا اللہ دتہ ایک بچے کا باپ تھا۔اور الیکٹریشن کا کام کرتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں