176

سرگودھا:ڈی پی او محمدحسن رضا خان کی سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ ۔رپوٹ مدثر پاشا

سرگودہا:
تمام زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں ، چالان مقدمات مرتب کرکے بروقت داخل عدالت کروائے جائیں ان خیالات کا اظہار
ڈی پی او محمدحسن رضا خان
نے سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ میں کیا ۔
اس موقع پر سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران موجود تھے ۔
ڈی پی اوسرگودہا نے مزید کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے خصوصی تحرک کریں
ان کی جائیداد کی قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کریں مجرمان
اشتہاریوں کے ریڈ ورانٹ حاصل کیے جائیں اور ہیڈ منی کے کیسز بروقت بھجوائے جائیں ۔قتل ، ڈکیتی ،
راہزنی کے مقدمات میں نامعلوم ملزمان ٹریس ہو کر گرفتارہونے کی صورت میں شناخت پریڈ کروائیں ۔
تھانہ میں آنے والے ہر سائل کی درخواست کا اندراج فرنٹ ڈیسک
میں کیا جائے اس کے بعد ایس ایچ او کے پیش کی جائے فرنٹ ڈیسک پر درج ہونے والی درخواست کو بروقت یکسو کریں ۔
اس موقع پر تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
اچھی کارکردگی پر شاباش دی جبکہ ناقص کارکردگی پر شوکازنوٹس جاری کیے گئے ۔
(ترجمان سرگودہا پولیس)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں