139

کبیر والا ۔ سرائے سدھو رورل ہیلتھ سنٹر میں کرپشن کا بازار گرم، بیورو چیف ارشد منیر

کبیر والا ۔ سرائے سدھو رورل ہیلتھ سنٹر میں کرپشن کا بازار گرم،

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو بھی ڈاکٹر کو میڈیکل بنوانے کے لیے پیسے دینے ہونگے ، نواحی علاقہ
حویلی مبارک شاہ
کے رہائشی محمد حیات کے گھر میں 3 افراد نے گھس کر فائرنگ کردی فائر محنت کش کی ٹانگ میں لگا جو آر پار ہوگیا ۔
زخمی حالت میں محمد حیات کو زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر سرائے سدھو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے
زخمی کا معائنہ توکیا مگر میڈیکل کے لیے بھاری رقم کا محنت کش کو مطالبہ کر دیا
اور نہ دینے کی صورت میں علاج سے انکار کردیا۔ محنت کش محمد حیات
کو تشویشناک حالت میں
نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تاحال پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں