141

پشاورزلمی اور زلمی فاونڈیشن کے زیر اہتمام اکیس مارچ سے اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی گلوبل زلمی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے تیاریاں جاری،رپوٹ ڈاکٹر شازیہ

پشاورزلمی اور زلمی فاونڈیشن کے زیر اہتمام اکیس مارچ سے اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی گلوبل زلمی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے تیاریاں جاری، میونسپل کارپوریشن اسلام آباد اور زلمی فاونڈیشن کے درمیان گلوبل زلمی لیگ کے انعقاد کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط

گلوبل زلمی لیگ کا انعقاد اسلام آباد اور راولپنڈی میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کی جانب انشا اللہ پہلا قدم ثابت ہوگا، جاوید آفریدی

ُپشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے زیر اہتمام گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن اکیس مارچ سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ جس کے لیے سولہ ممالک کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی اور اسلام آباد میں پی ایس ایل کے بعد کرکٹ میلے جاری رہے گا ۔ دارلحکومت میں گلوبل زلمی لیگ کے انعقادکے حوالے سے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں ۔لیگ کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد اور زلمی فاونڈیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے ۔ مئیر اسلام آباد شکیل انسر عزیز اور پشاور زلمی کے ڈائریکٹر اور کو چیرمین خالد آفریدی نے نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ مئیر اسلام آباد نے کہا کہ گلوبل زلمی لیگ کا اسلام آباد میں انعقاد خوش آئند ہے اور غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہیں گے۔ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر اور کو چیرمین خالد آفریدی نے مئیر اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گلوبل زلمی لیگ کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج سامنے آئیگا۔ چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا گلوبل زلمی کے پلیٹ فارم سے امریکہ ، چین ، کوریا۔ فرانس ، سعودی عرب سمیت دنیا کے پچیس ممالک میں قائم پینتیس رجسٹرڈ زلمی کلبز کے زریعے دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی نوجوانوں کو جہاں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملاہے وہیں ان ممالک میں گلوبل زلمی لیگ کے زریعے کرکٹ کو فروغ بھی حاصل ہوا ہے۔ خالد آفریدی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی پر مئیر اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر سید ذیشان علی نقوی بھی موجود تھے

گلوبل زلمی لیگ کے بارےمیں:

پشاور زلمی پاکستان کی پہلی اور واحد اسپورٹس فرنچائز ہے جس کے فین کلبز دنیا کے پچیس سے زائد ممالک میں قائم ہے. ان فین کلبز کے ساتھ دنیا بھر میں زلمی کے رجسرڈ کلب کی تعداد پینتیس ہوچکی ہے. گلوبل زلمی لیگ کے پہلے دو ایڈیشنز دوہزار سترہ اور دو ہزار اٹھارہ میں یواے ای میں منعقد ہوچکے ہیں .

پشاور زلمی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں