170

خانیوال ریسکیو 1122 کی جانب سے فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا۔۔۔ رپوٹ وقار پراچہ

خانیوال
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم نے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ان فائر فائٹرشہداءکو خراج تحسین پیش کرنا ہے ،جنہوں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا وہ لوگ اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہیں ۔ ریسکیو 1122 خانیوال نے گزشتہ سال کئی ملےن سے زائد کا نقصان ہونے سے بچاےا ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اس عالمی دن کے موقع پر عہد کیا کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار ہیں ۔بعد ازاں ریسکیو 1122 کی جانب سے ریلی نکالی گی جو لاہور موڑ سے شروع ہو کر ٹی چوک ،ایوب چوک سے ہوتی ہوئی ریسکیو آفس میں اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر اعجاز انجم نے کی ریلی میں ریسکیو آفیسرز ،اہلکاروں ،گاڑیوں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور ریسکیو 1122کی کارکردگی کو سراہا ریسکیو کے سیفٹی آفیسر کنور فہیم کی جانب سے شہریوں کو فائر فائر سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دی گی اور پمفلٹ تقسیم کیے گے۔ آخر میں سال میں بہتر کارکردگی دکھانے والےفائر فائٹر ریسکیو عبدالرشید ،محمد ساجد،شاہد محمود اور فائر رسکیو محمد آصف،راﺅ حامد اور ناصر عباس کو تعریفی اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر کنٹرول روم انچارج محمد نعیم ،اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد سلیم اور میڈیا کوآرڈینیٹر راشد چوہدری بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں