98

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی صدارت میں فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس

لاہور 
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی صدارت میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس۔ رپوٹ میاں تصور علی
کنٹریکٹ ملازمین کی دوران ملازمت وفات کی صورت میں اہل خانہ کو مالی امداد دینے کی منظوری۔
1 سے4 سکیل کے کنٹریکٹ ملازمین کے اہل خانہ کو 16لاکھ روپے جبکہ5سے 10سکیل تک کے ملازمین کے اہل خانہ کو 19لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔
11سے 15سکیل کے کنٹریکٹ ملازمین کے اہل خانہ کو 22لاکھ روپے جبکہ16اور 17سکیل تک کے ملازمین کے اہل خانہ کو 25لاکھ روپے جبکہ 18اور 19سکیل کے ملازمین کے اہل خانہ کو 34لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔
20اوراس سے زیادہ گریڈ کے کنٹریکٹ ملازمین کی وفات کی صورت میں اہل خانہ کو 40لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے میٹروبس سروس کے کر ایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔
کرائے بڑھا کر غریب عوام پر معاشی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔عثمان بزدار
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام کرائے بڑھانے کی بجائے وسائل میں اضافے کیلئے دیگر قابل عمل آپشن کا جائزہ لیں۔عثمان بزدار
عام آدمی کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ عثمان بزدار
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نئے ایم ڈی کی تقرری کے لئے ضروری پراسیس مکمل کرنے کی منظوری ۔
ڈی جی پی آر کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ،ڈینگی کنٹرول پروگرام اورایس ایم یو میں بھرتیوں کی اجازت۔
ڈیرہ غازی خان میں گندم ذخیرہ کرنے کے لئے سائلوز کو آپریشنل کرنے کی منظوری ۔
نرسنگ کالجزکے ساتھ ماں بچے کے لئے ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ ۔
محکمہ صحت کے سمال ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری۔
فیصل آباد گا رمنٹس سٹی کے لئے بائی پاس روڈ کی تعمیر کامنصوبہ آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری ۔
واسا راولپنڈی کے بجلی کے بلوں اورملازمین کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 30کروڑروپے گرانٹ دی جائے گی۔
مختلف صوبائی محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کو اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال کیلئے فنڈز کی منظوری۔
تونسہ شریف میں پناہ گاہ بنانے کی منظوری ۔
اجلاس میں وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،چےئرمین منصوبہ بندی وترقیات،سیکرٹری خزانہ اوردیگر متعلقہ سیکرٹریز کی شرکت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں