28

سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی27ویںبرسی18مارچ کو منائی جائے گی

جہانیاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی27ویںبرسی18مارچ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں مسلم لیگ کے زیر اہتمام قرآن خوانی،فاتحہ خوانی اوردیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں مرحوم محمد خان جونیجوکی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ محمد خان جونیجو پاکستان کے دسویں وزیر اعظم تھے وہ24مارچ 1985ء سے 29مئی1988ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں۔

محمد خان جونیجو سندھ کے علاقہ سندھڑی میں پیدا ہوئے وہ1985ء کے غیر جماعتی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جنہیںاس وقت کے صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق نے وزیر اعظم نامزد کیا ۔محمد خان جونیجو پاکستان کے ایک انتہائی ایماندار ،کم گو وزیر اعظم تھے۔سانحہ اوجڑی کیمپ کے بعد جنرل ضیاء الحق اور وزیر اعظم محمد خان جونیجو میں اختلافات پیدا ہو گئے جس کے بعد جنرل ضیاء الحق نی8ویں ترمیم کا اختیار استعمال کرتے ہوئے جونیجو حکومت کو بد طرف کر دیا ۔محمد خان جونیجو 18مارچ 1993ء کو انتقال کر گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں