157

موٹروے پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ہنگامی الرٹ جاری غیر ضروری سفر سے گریز کریں

موٹروے پر سفر کرنے والوں مسافروں کے لیے ہنگامی الرٹ جاری غیر ضروری سفر سے گریز کریں : رپوٹ لبنی اشرف سیال

اسلام آباد

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس
(این ایچ اینڈ ایم پی)
نے بدھ کو عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے کیونکہ ملک بھر اور خصوصاً پنجاب میں مختلف مقامات پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔
موٹر وے پولیس نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر نیاز بیگ، راوی، کالا شاہ کاکو اور شیخوپورہ انٹرچینجز سے ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹریفک کو خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج سے متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی گاڑیاں ہرن مینار سے موٹر وے پر داخل ہو سکتی ہیں۔ موٹر وے پولیس نے مزید کہا ہے کہ کئی مقامات پر جی ٹی روڈ بلاک ہے جس میں ٹیکسلا، مندرہ، گوجر خان، سوہاوہ، دینہ اور سرائے عالمگیر کے مقامات شامل ہیں جبکہ کھاریاں، گجرات، گوجرانوالہ، کامونکی اور مریدکے میں بھی ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ ہے۔ بیان کے مطابق لاہور، مانگا منڈی، چوہنگ، مرالا، رینالہ خورد، چیچہ وطنی، میاں چنوں اور خانیوال میں بھی ٹریفک بلاک ہے۔ موٹر وے پولیس سے اس حوالے سے ہیلپ لائن نمبر 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں